رسائی کے لنکس

بھارت چیمپینز ٹرافی کی میزبانی سے محروم


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ بھارت میں ہاکی کی تنظیمیوں کے داخلی مسائل وجہ سے اب نئی دہلی رواں سال دسمبر میں مردوں کی ہاکی چیمپینز ٹرافی کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔

بین الاقوامی فیڈریشن کے اس فیصلے کے بعد اب بھارت کو چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے کوالیفائنگ راوٴنڈ بھی کھیلنا پڑے گا ۔ منگل کو فیڈریشن کے صدر لینڈور نیگرے نے کہا کہ اب ہاکی کے ان مقابلوں کے لیے متبادل میزبان ملک کے نام کا اعلان آئندہ ایک ہفتے میں متوقع ہے۔

”چیمپینز ٹرافی کے مقابلے بھارت سے منتقل کرنے پر ہمیں افسوس ہے ۔ یہ ٹیموں ،منتظمین اور شائقین کے لیے مشکل فیصلہ ہے ۔ لیکن ہم محسوس کرتے ہیں کہ اپنے اس کھیل کے معیار کو بچانے کے لیے یہ ہی ایک راستہ تھا۔“

ہاکی فیڈریشن اب ان مقابلوں کو کرانے کے خواہشمند دیگر ممالک کی ممکنہ تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہے کہ کس ملک چیمپینز ٹرافی کے میچ پہلے سے طے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کرائے جاسکتے ہیں ۔ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی ہاکی انتظامیہ کے ڈھانچے پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اوراُمید ہے کہ یہ مسائل جلد حل کر لیے جائیں گے ۔

بھارت میں ہاکی کی دو متوازی تنظیمیں (فیڈریشنز) کام کررہی تھیں جس پر انٹرنیشنل فیڈریشن نے بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اس کھیل کے معیار کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے داخلی مسائل حل کرے۔

XS
SM
MD
LG