رسائی کے لنکس

دہلی میں کامن ویلتھ گیمز کا افتتاح، سخت سکیورٹی انتظامات

دہلی میں کامن ویلتھ گیمز کا افتتاح، سخت سکیورٹی انتظامات
دہلی میں کامن ویلتھ گیمز کا افتتاح، سخت سکیورٹی انتظامات

کئی ہفتوں کی مشکلات اور تیاری کے بعد اتوار کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک رنگا رنگ تقریب میں کامن ویلتھ گیمز کا افتتاح ہوا۔ برطانیہ کےشہزادہ چارلس نے بھارت کی صدر پراتیبہ پٹیل کی موجودگی میں دولت مشترکہ کیے کھیلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

جواہر لال اسٹیڈیم ٕٕ میں افتتاحی تقریب کے دوران بھارتی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔جب کھیلوں کے آرگننائزر سریش کلمادی تقریب سے خطاب کے لئے اسٹیج پر آئے تو اسٹیڈیم میں موجود تقریباً ساٹھ ہزار تماشائیوں نےناپسندیدگی کی آوازیں لگائیں ۔

مہمان ٹیموں کے حکام کی طرف سے کھلاڑیوں کے لیے تعمیر کی گئی رہائشی سہولیات کوناقص اور خطرناک قرار دیے جانے کے بعد منتظمین گذشتہ چند ہفتوں سے تیزی کےساتھ ان شکایات کو دور کرنے میں مصروف تھے۔ حال ہی میں دہلی پہنچنے والے بعض شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ انتظامات سے خوش ہیں۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اتوار کو کامن ویلتھ گیمز کے آغاز کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اورکھلاڑیوں اور مہمان شرکاء کی حفاظت کے لیے شہر بھر میں تقریباً ایک لاکھ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مختلف ممالک کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے ان عالمی مقابلوں کے دوران بھارت میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے بھی اتوار کو مارکیٹیں اور دکانیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اکہتر ممالک کے چھ ہزار سات سو سے زائد کھلاڑی اس سال کامن ویلتھ گیمزمیں حصہ لے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG