رسائی کے لنکس

logo-print

کیلاش کھیر جلد کروڑوں نظروں کی توجہ کا مرکز ہوں گے


کیلاش کھیر جلد کروڑوں نظروں کی توجہ کا مرکز ہوں گے

صوفیانہ طرز کی گائیکی میں شہرت رکھنے والے بھارتی سنگر کیلاش کھیرصرف تین دن بعد بیک وقت کروڑوں نظروں کا مرکز اور ان کی بھرپور توجہ کا باعث ہوں گے۔

چودہ تاریخ کو نئی دہلی میں جاری کامن ویلتھ گیمز ختم ہورہے ہیں۔ اس موقع پر حسب روایت شانداراختتامی تقریب رونما ہوگی۔ یہ تقریب جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی ۔اس شام کو یادگار بنانے کے لئے موسیقی و گائیکی کابھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے اور گلوکاری کے لئے کیلاش کھیر کو لائیو پرفارمنس کا موقع دیا گیا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ اختتامی تقریب میں لاکھوں بھارتی اور غیر ملکی افراد شرکت کریں گے جن میں مختلف ممالک کے سربراہان بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں تقریب کو دنیا بھر کے ٹی وی چینلز پر براہ راست بھی دیکھا جاسکے گا۔ یوں کیلاش کھیر کے لئے یہ نادر موقع ہے کہ جب دنیا کے کروڑوں انسانوں کی نظریں اور بھرپور توجہ کیلاش کی لائیوپرفارمنس پر جمع ہوں گی۔

XS
SM
MD
LG