رسائی کے لنکس

بھارت: یوگا گرو نے کرپشن کے خلاف مرن برت توڑ دیا


بابا رام دیو
بابا رام دیو

بابا رام دیو نے، وزیر اعظم من موہن سنگھ اور حکمران کانگریس پارٹی پرنکتہ چینی کرتے ہوئے 2014ء کے انتخابات میں انہیں شکست سے دوچار کرنے کی اپیل کی۔ اور کہا کہ ان کی تحریک مسلسل پھلتی پھولتی رہے گی۔

بھارت کے معروف یوگا گرو نے اپنی چھ روز بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ حکومتی کرپشن کے خاتمے تک اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

بابارام دیو نے منگل کے روز نئی دہلی میں جب اپنا مرن برت توڑنے کے لیے جوس کے ایک گلاس کو اپنے ہونٹوں سے لگایا تو وہاں موجود اس کے ہزاروں حامیوں نے خوشی سے تالیاں بجائیں۔

بابا رام دیو نے، وزیر اعظم من موہن سنگھ اور حکمران کانگریس پارٹی پرنکتہ چینی کرتے ہوئے 2014ء کے انتخابات میں انہیں شکست سے دوچار کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی تحریک مسلسل پھلتی پھولتی رہے گی۔

بھارت نے نومنتخب صدر پرنب مکھر جی نے کہاہے کہ کرپشن کے خلاف عوام کی برہمی قابل توجہ ہے ، لیکن انہوں نے احتجاج سے گریز کرنےکی اپیل کی۔

منگل کے روز بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر میں مسٹر مکھر جی نے کہا کہ مظاہروں میں وسعت آنے سےبھارت میں بےیقینی پیداہوگی۔

پیر کے روز رام دیو کو نئی دہلی میں اس وقت گرفتار کرلیاگیاتھا جب وہ رشوت ستانی کے خلاف پارلیمنٹ کی جانب ایک مظاہرے کی قیادت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

یوگا گرو نے اپنا احتجاج گذشتہ ہفتے شروع کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ کرپشن کے خلاف جنگ کے لیے مزید اقدامات کرکے ، اور غیر قانونی طورپر بیرون ملک منتقل کی جانے والی دولت کو واپس لائے۔ان کا کہناتھاکہ بھارتیوں نے اپنی دولت بیرونی بینکوں میں چھپا رکھی ہے۔

رام دیو نے اسی طرح کا ایک احتجاج گذشتہ سال بھی کیا تھا۔ لیکن گذشتہ سال کے برعکس ان کی موجودہ مہم میں حکومت کوئی خاص ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
XS
SM
MD
LG