رسائی کے لنکس

انگلینڈ کی بھارت کے خلاف سات وکٹوں سے جیت


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

انگلینڈ اننگز کی خاص بات آئی آر بیل کے ناقابل تسخیر 113 رنز تھے اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بھارت کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

بھارتی شہر دھرم شالہ کے ہیماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں اتوار کے روز کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی طرف سے کھیل کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور صرف 79 رنز کے مجموعی اسکور پر اس کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔ رائنا نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ایک اچھا ہدف دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ بھارت کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کے باؤلرز نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا جس میں بریسنین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ فن اور ٹریڈویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 47.2 اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ اننگز کی خاص بات آئی آر بیل کے ناقابل تسخیر 113 رنز تھے اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں تین، دو سے کامیابی حاصل کی۔
XS
SM
MD
LG