رسائی کے لنکس

15 سالہ حسنین بھارتی قید سے رہا ہو کر پاکستان پہنچ گیا


15 سالہ حسنین غلطی سے بارڈر پار کر کے بھارت پہنچ گیا تھا۔
15 سالہ حسنین غلطی سے بارڈر پار کر کے بھارت پہنچ گیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیاں غلطی سے سرحد عبور کرکے بھارت کی امرتسر جیل میں قید ہونے والے قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم پاکستانی بچے حسنین کو رہائی مل گئی۔

ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کے مطابق 15 سالہ حسنین کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حسنین کو بھارت کے فرید کوٹ نگہداشت سینٹر میں رکھا گیا تھا جہاں 21 نومبر کو حسنین تک قونصلر رسائی دی گئی، قونصلر رسائی کے دوران بچے نے اشاروں کی مدد سے بتایا تھا کہ وہ پاکستانی ہے اور شناخت کے دوران پاکستانی کرنسی نوٹ، پرچم اور قائد اعظم کی تصویر کو پہچان لیا تھا۔

اس سارے عمل کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن بچے کی حوالگی تک بھارتی حکام سے رابطے میں رہا۔

بتایا جاتا ہے کہ حسنین کو 17 مئی 2017ء کو بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہل کاروں نے گرفتارکیا تھا، قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم ہونے کی وجہ سے یہ اپنا نام پتا نہیں بتا سکتا تھا جس کی وجہ سے اس کی شناخت مشکل ہوگئی تھی۔

حسنین پاکستان کے شہر لاہور کا رہائشی ہے، وہ سرحد پار کر کے بھارت کس طرح پہنچا اس بارے میں ابھی تک کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG