رسائی کے لنکس

بھارت کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ


بھارت کا دور مار میزائل اگنی فائیو۔ نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں پیش کیا جا رہا ہے۔ جنوری 2013

بھارت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک جدید ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بھارت کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے یہ میزائل مشرقی بھارتی ریاست اوڈیشا کے ساحلی جزیرے عبدالکلام سے داغا گیا۔

یہ میزائل اگنی فائیو آئی سی بی ایم قسم کا تھا۔

بھارت کے ایک اقتصادی جریدے ہندو بزنس لائن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تین منزلہ میزائل کو ایک موبائل لانچر سے داغا گیا، جس نے تقریباً 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ لگ بھگ 20 منٹ میں طے کیا۔

سن 2012 میں اگنی فائیو قسم کے میزائل متعارف کرائے جانے کے بعد یہ اس کا پانچواں تجربہ تھا۔ اس سے پہلے ایک اور تجربہ پچھلے مہینے کیا گیا تھا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG