رسائی کے لنکس

بھارت میں انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ


بھارت میں انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ
بھارت میں انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ

بھارت نے ملکی تکنیک سے تیارکردہ انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ اُڑیسا کے ساحل پر انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے کیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق، تجربہ کامیاب رہا۔

پہلے ایک دشمن میزائل کو جو کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے پرتھوی -دو میزائل کی بدلی ہوئی شکل تھی، اُڑیسا میں بالاسور کے قریب چاندی پورتجربہ گاہ سے چھوڑا گیا۔ اُس کے چار منٹ کے بعد یہ انٹرسیپٹر میزائل کو، جو کہ ایڈوانسڈ ایئر ڈفنس میزائل ہے، چاندی پور سے 70کلومیٹر دور سےداغا گیا۔

اُس نے مبینہ دشمن میزائل کو فضا ہی میں نشانہ بناتے ہوئے کامیابی کے ساتھ تباہ کردیا۔چاندی پور رینج کے ڈائریکٹر کے مطابق یہ ایک شاندارمہم تھی اور انٹرسیپٹر میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

دفاعی ذرائع کے مطابق خلائی تحقیق کے ادارے کی جانب سے اِس انٹرسیپٹر میزائل کا یہ چھٹا تجربہ تھا۔ اِس سے قبل، 2006ء، 2009ء اور 2010ء میں اِس کے تجربے کیے گئے تھے۔ البتہ، مارچ 2010ء میں دو بار اِس کے تجربے کو ملتوی کیا گیا اور 15مارچ 2010ء کو یہ تجربہ ناکام رہا۔ لیکن 26جولائی 2010ء کو کیا جانے والا پانچواں تجربہ کامیاب رہا۔

ماہرین کے مطابق، اِس تجربے کے بعد بلاسٹک میزائل نظام رکھنے والے امریکہ، روس اور اسرائیل کےبلاسٹک میزائل کلب میں بھارت کی شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG