رسائی کے لنکس

بھارت: کانگریس کو دھچکا، نو اراکینِ پارلیمان مستعفی


بھارت: کانگریس کو دھچکا، نو اراکینِ پارلیمان مستعفی
بھارت: کانگریس کو دھچکا، نو اراکینِ پارلیمان مستعفی

بھارت کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے نو اراکینِ پارلیمان ملک کے جنوبی حصے میں ایک نئی ریاست کے قیام کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر مستعفی ہوگئے ہیں۔

ایوان زیریں لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے تمام ارکان کا تعلق وزیرِاعظم من موہن سنگھ کی کانگریس پارٹی سے ہے۔ راجیہ سبھا میں کانگریس کے ایک رکن نے بھی مستعفی ہونے کی دھمکی دی ہے۔

اگر ایوان کے اسپیکر نے ان ارکان کے استعفی منظور کرلیے تو اس سے لوک سبھا میں حکمران اتحاد کی اکثریت کم ہوجائے گی جس سے کئی اہم قوانین کی منظوری میں رکاوٹ پیش آسکتی ہے۔

پیر کے روز دیے گئے استعفوں سے چند گھنٹے قبل اسی معاملہ پر احتجاج کرتے ہوئے کانگریس کے درجنوں منتخب ارکان نے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی ریاستی اسمبلی سے بھی استعفی دے دیے تھے۔

مستعفی قانون ساز آندھراپردیش کے نسبتاً کم ترقی یافتہ علاقہ کو علیحدہ کرکے تلنگانہ کے نام سے ایک علیحدہ ریاست قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مطالبہ کے حامیوں کا موقف ہے کہ آندھرا پردیش کے وسیع شمالی اور مغربی علاقوں کو ریاست کی حکومتیں مسلسل نظر انداز کرتی آئی ہیں جس کے باعث یہ علاقہ ملک کے دیگر حصوں سے پسماندہ رہ گیا ہے۔

رواں برس کےآغاز میں بھارتی حکومت نے مذکورہ مسئلہ کے حل کیلیے ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں تلنگانہ کو علیحدہ ریاست بنانے یا آندھرا پردیش کے دائرہ اختیار میں رکھتے ہوئے نیم خودمختاری دینے جیسے کئی حل پیش کیے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG