رسائی کے لنکس

سونیا گاندھی نے سرجری کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں


سونیا گاندھی نے سرجری کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں
سونیا گاندھی نے سرجری کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں

بھارتی کانگریس پارٹی کی ایک طاقت ور لیڈر نے امریکہ میں سرجری سے صحت یاب ہونے کے بعد، جس کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا، وطن واپس پہنچ کر سیاسی سرگرمیاں پھر سے شروع کردی ہیں۔

بھارت کی حکمران جماعت کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے، جو تقریباً چھ ہفتے تک علاج کی غرض سے ملک سے باہر رہی تھیں،جمعرات کے روزانتخابات سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی ۔

کانگریس پارٹی کے عہدے داروں کا کہناہے کہ 64 سالہ سونیا گاندھی صحت مند اور ہشاش بشاش دکھائی دے رہی تھیں۔

انہوں نے سرجری کے لیے اپنی روانگی سے قبل اپنی غیر موجودگی میں پارٹی امور پر نظر رکھنے کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی قائم تھی ۔ اس کمیٹی میں ان کے بیٹے راہول بھی شامل تھے، جنہیں اکثر لوگ مستقبل کے وزیر اعظم کے طورپر دیکھتے ہیں۔

سونیا گاندھی اٹلی میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ بھارت کے اہم سیاسی خاندان کی ایک نمایاں شخصیت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ گاندھی خاندان زیادہ تر دنیا کے اس سب سے بڑے جمہوری ملک میں حکمران رہاہے۔

سونیا گاندھی سابق مقتول وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیوہ ہیں۔ ان کی ساس اندرا گاندھی کو 1984میں اس وقت قتل کردیا گیاتھا جب وہ ملک کی وزیر اعظم تھیں۔ جب کہ اندرا گاندھی کے والد جواہر لعل نہرو ملک کے پہلے وزیر اعظم تھے۔

XS
SM
MD
LG