رسائی کے لنکس

بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان تجارت بڑھانے پر مذاکرات


تھائی لینڈ کے وزیراعظم (فائل فوٹو)
تھائی لینڈ کے وزیراعظم (فائل فوٹو)

بھارت اور تھائی لینڈ دوطرفہ تجارت کے حجم کو تقریباً دو گنا کرنے کے ایک منصوبے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم ابھیسٹ ویجاجیوا (Abhisit Vejjajiva) نے منگل کو نئی دہلی کے دورے کے دوران بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بات چیت کی۔

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے کہا کہ وہ دوطرفہ آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر کام کررہے ہیں جو رواں سال کے اواخر تک مکمل ہو جائے گا۔ اُنھوں نے اس اُمید کا اظہار بھی کیا بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان 2014ء تک تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا جو موجودہ دوطرفہ تجارت کا دوگنا ہوگا۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ تھائی لینڈ دس ممالک کی تنظیم ’ایسوسی ایشن آف ساوٴتھ ایسٹ ایشین نیشنز‘ آسیان کا ممبر ہے۔

گذشتہ ماہ بھارت کے وزیر تجارت آنند شرما نے کہا تھا کہ اُن کا ملک آسیان ممالک کے ساتھ رواں سال کے آخر تک موجودہ تجارت کو 40 فیصد تک بڑھانا چاہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG