رسائی کے لنکس

چیمپیئنز ٹرافی ، بھارت نے پاکستان کو 8وکٹس سے ہرا دیا


بھارت کو جیت کے لئے ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پہلے 168رنز بنانا تھے تاہم بارش ہونے کے سبب میچ کو 22 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جانے والا میچ بھارت نے 8وکٹس سے جیت لیا ہے ۔ میچ بارش کی وجہ سے بار بار متاثرہوا جس کے سبب میچ کو پہلے 40اوور زاور بعد میں 22اوورز تک محدودکیا گیا جس میں بلاخر بھارت کو فتح حاصل ہوئی۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 165رنز بنائے تھے تاہم اسے جیت کے لئے ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پہلے 168رنز بنانا تھے تاہم بھارت کی اننگز میں ایک مرتبہ پھر بارش ہونے کے سبب میچ کو 22اوورز تک محدود کردیا گیا جس میں بھارت کو 102رنز بنانا تھے۔ بھارت نے یہ ہدف صرف 2وکٹس کے نقصان پر17بالز پہلے ہی آسانی سے حاصل کرلیا۔
بھارت کے دو کھلاڑیوں ویراٹ کوہلی اور شیکھر دھون نے بالترتیب 22اور48رنز بنائے جبکہ کریز تک پہنچنے والے تیسرے کھلاڑی تھے دنیش کارتک جنہوں نے گیارہ رنز بنائے۔
اس دوران پاکستان تمام کوششوں کے باوجود بھارت کے صرف2 کھلاڑی ہی آوٴٹ کرسکا۔ آوٴٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے آر جی شرما جو سعید اجمل کی گیند پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ ہوئے ۔ انہوں نے اٹھارہ رن بنائے۔
آوٴٹ ہونے والے دوسری کھلاڑی تھے دھون جو ناصر جمشید کے ہاتھوں وہاب ریاض کی بال پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔ انہوں نے 48رنز بنائے۔
بھارت سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ پاکستان اگر یہ میچ جیت جاتا تب بھی اسے اس ٹرافی میں کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ وہ پہلے ہی اپنے دو میچ ہار کر سیمی فائنل میں رسائی کا موقع گنوا چکا ہے۔ آج کی فتح کے بعد بھارت اس ٹرافی کے لئے کھیلے گئے اپنے تینوں میچ جیت چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG