رسائی کے لنکس

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ، بھارت کو 168رنز کا ہدف


بھارت کو ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت یہ میچ جیتنے کے لئے 168رنز بنانا ہوں گے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچ میں پاکستانی ٹیم مقررہ40اووزسے بھی دو بال پہلے 165رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی ہے تاہم بھارت کو ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت یہ میچ جیتنے کے لئے 168رنز بنانا ہوں گے۔میچ کو بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود کردیا گیاہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن آج بھی بری طرح ناکام رہی۔ میچ کا آغاز ناصر جمشید اور کامران اکمل نے کیالیکن ناصر جمشید صرف چار ہی رنز بناکر بھارتی بیٹسمین کا پہلا شکار بن گئے۔ان کی جگہ لی محمد حفیظ نے ۔ ان کی آمد اور کھیل کے اسٹائل سے لگا کہ پاکستان ناصر جمشید کے جلد آوٴٹ ہونے کا غم بھول جائے گا ۔
دونوں کھلاڑیوں نے پارٹرشپ کے تحت اسکور کو 50 رنز تک پہنچایاہی تھا کہ بھارتی بالر بھونیشور کمار نے محمد حفیظ کو پویلین کی راہ دکھا دی۔حفیظ کے بعد کامران اکمل بھی 56 رنز پر ایشون کے ہاتھوں آوٴٹ ہوگئے۔
اس دوران 19ویں اوور کے ختم ہوتے ہی بارش شروع ہوگئی اور میچ کو درمیان میں ہی روک دینا پڑا۔پاکستان کی پوری اننگز میں ایک سے زائد مرتبہ بارش ہوئی اور کھیل رکا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے میچ کو 40اوورز تک محدود کردینا پڑا۔
چوتھی وکٹ کے طور پر اسد شفیق اور مصباح الحق اسکور کو 110 رنزتک پہنچایا۔ تاہم رویندر جڈیجا کو یہ جوڑی اچھی نہیں لگی اور انہوں نے مصباح الحق کوچت کردیا۔ کھیل ایک سو اکتیس رنز تک پہنچا تھا کہ اسد شفیق بھی ایشانت شرما کا شکار بن گئے۔
شعیب ملک ٹیم کا اسکور 139 رنز تک کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم 140 رنز پر وہاب ریاض بھی آوٴٹ ہوگئے۔159 رنز پر سعید اجمل آوٴٹ ہوئے۔ جنید خان اپنا اکاوٴنٹ ابھی کھول بھی نہیں سکے تھے کہ ویراٹ کوہلی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 165 رنز پر محمدعرفان رن آوٴٹ ہوئے اور یوں پوری ٹیم صرف 165رنز ہی بناسکی۔
بھارتی بالرز میں بھونیشور کمار، رویندرا جڈیجا، ایشانت شرما اور ایشوین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
XS
SM
MD
LG