رسائی کے لنکس

پاکستان کا بھارتی جاسوس ڈورن مار گرانے کا دعوی


آئی اپس پی آر کی جانب سے گرائے گئے بھارتی ڈرون کی جاری کردہ تصویر
آئی اپس پی آر کی جانب سے گرائے گئے بھارتی ڈرون کی جاری کردہ تصویر

پاکستان کی فوج کے میڈیا کے شعبے نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے جمعے کے روز لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر کے قریب ایک بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کی پاکستانی جانب 500 میٹر اندر گھس آیا تھا۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اس سال مار گرایا جانے والا 8 واں بھارتی ڈرون ہے۔

پچھلے جمعے آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ایک بھارتی ڈرون کو اس وقت مار گرایا گیا تھا جب وہ لائن آف کنٹرول کراس کرنے کے بعد پاکستانی کنٹرول کے کشمیر میں داخل ہو گیا تھا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات بڑھ گئے ہیں، جن سے دونوں جانب جانی اور املاک کا نقصان ہو رہا ہے۔

ان واقعات میں ایک نیا اضافہ جاسوس ڈورن طیاروں کا ہے۔

بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG