رسائی کے لنکس

بھارتی فلم ’راضی‘ میں عالیہ بھٹ کا جاسوس لڑکی کا کردار


دنیا کی تاریخ میں خواتین کا بطور جاسوس اہم کردار رہا ہے۔ ایسی بے پناہ فلمیں اور ڈرامے بھی بنائے گئے ہیں جن میں خواتین کو جاسوسی کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ تاہم، حال ہی میں ’کالننگ سہمت‘ عنوان کے ناول پر مبنی فلم ’راضیریلیز ہو رہی ہے جس میں ایک کشمیری لڑکی نے پاکستانی فوجی افسر کے ساتھ شادی کی ہے اور بھارت کے لئے جاسوسی کا کام کرتی ہے۔

اس فلم کی ہدایت کار، ڈائریکٹر میگھنا گلزار ہیں، جبکہ سہمت نامی جاسوس لڑکی کا مرکزی کردار ہندوستانی فلمی ’دنیا‘ کے مشہور فلم ڈائریکٹر، مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ نے ادا کیا ہے۔ پاکستانی افسر کا کردار وکی کوشال نے ادا کیا ہے۔

اس فلم کی ہدایت کار میگھنا گلزار نے ’وائس آف امریکہ‘ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’فلم ’راضی‘ کولنگ سہمت نامی کتاب پر مبنی سچی کہانی ہے۔ یہ سنہ 1971 میں ایک لڑکی کی کہانی ہے۔ اس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ تھے اور جنگ ہونے والی تھی ان حالات میں اس لڑکی کو شادی کے بعد سرحد پار بھیجا گیا اس مقصد کے لئے کہ وہ وہاں جاکر جو بھی معلومات اسے ملے وہ ہندوستانی انٹیلیجنس ایجنسی کو فراہم کرے۔

فلم کے ٹریلر کو لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا جس میں ایک معصوم اور خوبصورت بھارتی جاسوس کشمیری لڑکی کی شادی ایک منصوبے کے تحت اس کے والد، جو کشمیر کے ایک امیر تاجر ہیں، پاکستانی فوج کے ایک افسر سے کراتے ہیں۔ ایک وفادار بیوی ہونے کی بجائے وہ ایک وفادار جاسوس کے طور پر اپنا کام شروع کرتی ہے۔

تاہم، شادی سے پہلے سہمت کو باقاعدہ اسلحہ چلانے سمیت مختلف قسم کی تربیت دی جاتی ہے۔ شادی کے بعد سہمت جو بھی معلومات حاصل کرتی ہے اسے بھارتی انٹیلیجینس ایجنسی کو فراہم کرتی ہے۔

میگھنا گلزار کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں طے کرکے کوئی فلم نہیں بناتی۔ اگر کوئی ایسی اچھی کہانی سامنے آتی ہے جو ذہن کو چھوتی ہو، تب میں اس پر کام شروع کرتی ہوں۔

اس فلم کی پروڈکشن کرن جوہر کے ’دھرما پروڈکشن‘ میں ہوئی۔ فلم کو 11 مئی، 2018ء میں ریلیز کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG