رسائی کے لنکس

بھارتی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت مشکوک


بھارتی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت مشکوک
بھارتی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت مشکوک

بھارت کی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی اپنے ہی ملک میں ہونے والے عالمی کھیلوں کے مقابلے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں3 اکتوبر سے کامن ویلتھ گیمز شروع ہورہے ہیں تاہم بھارتی ویٹ لفٹنگ کے حکام نے اپنے کھلاڑیوں کی شرکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


ویٹ لفٹنگ ٹیم کے ارکان پر ممکنہ ادویات استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور ادائیگی کے لئے اکتیس اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تاہم کھلاڑی ابھی تک جرمانہ ادا نہیں کرسکے ہیں جس پر حکام کو تشویش ہے۔


انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے بھارتی فیڈریشن پر پانچ لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا کیوں کہ گرشتہ سال ستمبر میں بھارت کے چھ ویٹ لفٹرزورلڈ اینٹی دوپنگ ایجنسی کے ٹیسٹ میں فیل ہوگئے تھے ۔ جرمانے کی رقم اس ماہ کی 31 تاریخ تک ادا کرنا ہے۔ بھارتی فیڈریشن کوشش کے باوجود ابھی تک صرف ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر ہی جمع کرسکی ہے جبکہ ابھی تین لاکھ پچھتر ہزار ڈالر کی ادا کرنا باقی ہیں۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سریش کلمندی نے باقی رقم کی ادائیگی سے معذور ی ظاہر کردی ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کردی ہے کہ بیرونی ذرائع سے رقم حاصل کرکے جرمانہ ادا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

XS
SM
MD
LG