رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھر پھٹ پڑا


متاثرہ افراد کے لیے قائم کیا جانے والا ایک عارضی کیمپ
متاثرہ افراد کے لیے قائم کیا جانے والا ایک عارضی کیمپ

انڈونیشیا کا سب سے خطرناک آتش فشاں پیر کو ایک مرتبہ پھر پھٹ پڑا ہے اور اس سے انتہائی گرم گیسوں اور راکھ کے بادل اُٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ حکام نے ماؤنٹ میراپی میں مزید دھماکوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

تازہ واقعے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم ہزاروں افراد جو ماؤنٹ میراپی کے گردونواح میں اپنی فصلوں اور مال مویشیوں کا جائزہ لینے واپس پہنچے تھے اُن کو اتوار کی رات دوبارہ علاقہ چھوڑنا پڑا۔

انڈونیشیا میں آتش فشانوں سے متعلق مرکز نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ ہنگامی صورتحال آئندہ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

ملک میں سرگرم ریڈ کراس کے مطابق گذشتہ منگل سے اب تک کم از کم 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماؤنٹ میراپی سے سینکڑوں کلومیٹر مغرب میں گذشتہ ہفتے آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں سمندر میں اُٹھنے والی لہروں سے متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹروں، ہوائی جہازوں اور کشتیوں کے ذریعے امدادی اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG