رسائی کے لنکس

آتش فشاں پھٹنے کے تازہ واقعے میں 60 سےزائد ہلاک


آتش فشاں پھٹنے کے تازہ واقعے میں 60 سےزائد ہلاک
آتش فشاں پھٹنے کے تازہ واقعے میں 60 سےزائد ہلاک

انڈونیشیا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کے تازہ ترین واقعے میں کم از کم 48 مزید افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امدادی سرگرمیوں میں شریک عملے نے بتایا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رونما ہونے والے واقعے کے بعد لگ بھگ 70 دیگر افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

آتش فشاں میں دھماکوں کے سلسلے کا آغاز 26 اکتوبر کوہوا تھا اور اِن کے باعث اب تک حالیہ ہلاکتوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام نے ماؤنٹ میراپی کے گرد 20 کلومیٹر کے علاقے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے یہاں قائم ہنگامی پناہ گاہوں کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انڈونیشیا کی وزارت مواصلات نے طیاروں کے پائلٹوں کو کہاہے کہ وہ آتش فشاں کے قریب پرواز نا کریں کیوں کہ اس سے انتہائی گرم گیسوں اور راکھ کا اخراج جاری ہے۔

حکام ہنگامی کیمپوں میں موجود تقریباً 90 ہزار افراد کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اِن کیمپوں میں متعدد افراد کو نظام تنفس میں انفیکشن، کھانسی، بخار اور آنکھوں میں جلن کی شکایت ہے۔

XS
SM
MD
LG