رسائی کے لنکس

انڈونیشیا کے جزیرے لومباک میں زلزلہ، 14 افراد ہلاک


انڈونیشیا کے جزیرے لومباک میں زلزلے کے بعد ایک عورت اسپتال کے باہر ایک زخمی کے پاس کھڑی ہے۔ 29 جولاءی 2018
انڈونیشیا کے جزیرے لومباک میں زلزلے کے بعد ایک عورت اسپتال کے باہر ایک زخمی کے پاس کھڑی ہے۔ 29 جولاءی 2018

حکام نے کہا ہے کہ زلزلے نے جزیرے کو الصباح اس وقت نشانہ بنایا جب بہت سے لوگ ابھی سو رہے تھے۔

انڈونیشیا کے ایک مقبول تفریحی علاقے لومبوک میں اتوار کے روز ایک طاقت ور زلرلے میں 14 افراد ہلاک 164 زخمی ہو گئے اور بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

امریکہ کے جیالوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی اور طاقت ور زلزلے کے بعد تقریباً نصف گھنٹے تک کم شدت کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے۔

حکام نے کہا ہے کہ زلزلے نے جزیرے کو الصباح اس وقت نشانہ بنایا جب بہت سے لوگ ابھی سو رہے تھے۔

عمارتیں گرنے سے تقریباً 40 افراد زخمی ہو گئے اور بہت سے لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے عمارتوں سے دور کھلے مقامات کی طرف بھاگ گئے۔

زلزلے کا مرکز جزیرے کے مرکزی شہر ماتارام سے تقریباً 31 میل شمال مشرق میں تھا۔

ماہرین کے نزدیک 6.4 شدت کے زلزلے کو طاقتور سمجھا جاتا ہے اور وہ شدید نقصان پہنچانے کا سبب بنی سکتا ہے۔

زلزلے کا مرکز زمین میں تھا اس لیے زلزلے سے سمندر میں مدو جز پیدا نہیں ہوا۔

لومباک کا جزیزہ معروف سیاحتی جزیرے بالی کے ساتھ واقع ہے۔

زلزلے کے جھٹکے بالی میں بھی محسوس کیے گئے۔۔

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے محکمے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انڈونیشیا زمین کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں عموماً زلزلے آتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG