رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: صدارتی انتخابات، کانٹے کا مقابلہ متوقع


جوکو وِِڈوڈو
جوکو وِِڈوڈو

رائے عامہ کے جائزوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ جکارتہ کے گورنر، جوکو وِڈوڈو کو سابق فوجی جنرل پرابوو سبیانتو کے مقابلے میں معمولی سبقت حاصل ہو سکتی ہے۔ تاہم، بدھ کو ہونے والے اِن انتخابات کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا

علاقائی تجزیہ کاروں کے مطابق، انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

رائے عامہ کے جائزوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ جکارتہ کے گورنر، جوکو وِڈوڈو کو سابق فوجی جنرل پرابوو سبیانتو کے مقابلے میں معمولی سبقت حاصل ہو سکتی ہے۔ تاہم، بدھ کو ہونے والے اِن انتخابات کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔


پولنگ کے بارے میں لگائے جانے والے اندازوں سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ 10 فی صد ووٹر اب بھی فیصلہ نہیں کرپائے اور دراصل انتخابات کا نتیجہ اِنہی کے ووٹ پر منحصر ہوگا۔

معلوم یہ ہوتا ہے کہ ٹیلی ویژن مباحثوں میں بہتر کارکردگی کی بنا پر، اور پھر پرابوو کی شخصیت اور مستقل انتخابی مہم کی بدولت اُنھیں خاصی سبقت دلا دی ہے، لیکن ہفتے کو ہونے والے آخری مباحثے کے دوران جوکو نے اپنی بہترین کارکردگی دکھا کر خوب متاثر کیا۔

صدارتی امیدوار کے طور پر، پرابوو نے حکومتی بدعنوانی کا قلع قمع کرنے کو اپنی انتخابی مہم کا مرکزی نصب العین بنایا ہے، حالانکہ اُن پر رشوت ستانی کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ لگتا ہے کہ اِس معاملے پر اُن کو خاصی برتری حاصل ہے۔

متعدد کاروباری رہنما قائل نہیں ہوپائے۔ اُنھوں نے خبردار کیا ہے کہ پرابوو کی انتخابی فتح کی صورت میں وہ انڈونیشیا چھوڑ جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG