رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: انتخابات میں حزب مخالف کی جماعت کی سبقت


انڈونیشیا میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 18 کروڑ 65 لاکھ ہے اور نو سو جزائر میں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

انڈونیشیا کی حزب مخالف کی جماعت، انڈونیشین ڈیموکریٹک سٹرگل (پی ڈی آئی پی) کو بدھ کو ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں سبقت حاصل ہے۔

لیکن بظاہر اُسے اتنی واضح برتری حاصل ہونے کے امکانات نہیں ہیں کہ وہ اپنا صدارتی اُمیدوار میدان میں اتار سکے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ حزب مخالف کی جماعت کو جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے کم از کم ایک جماعت کی حمایت درکار ہو گی۔

انڈونیشیا میں بدھ کو پارلیمانی انتخابات ہوئے اور اس کے نتائج کے بظاہر جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر اثرات اثر انداز ہوں گے۔

حزب مخالف کی مرکزی جماعت ڈیموکریٹک کے بارے میں توقع کی جا رہی تھی کہ وہ غالب اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور اس سے اس کے صدارتی امیدوار، جکارتہ کے گورنر جوکو ویدودو، کے ملک کے اگلے سربراہ بننے کی راہ ہموار ہو سکے گی۔

"جوکووی" کے نام سے معروف ویدودو طرز حکمرانی اور شفافیت کی بنا پر خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

انڈونیشیا میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 18 کروڑ 65 لاکھ ہے اور نو سو جزائر پر مشتمل اس ملک میں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔

انتخابات کے نتائج کا اعلان نو مئی کو کیا جائے گا لیکن ابتدائی نتائج پولنگ مکمل ہونے کے 24 گھنٹوں کے بعد ہی آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ صدارتی انتخابات نو جولائی کو ہوں گے۔

صدر سہارتو کے 32 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد انڈونیشیا میں ہونے والے یہ چوتھے جمہوری انتخابات ہیں۔
XS
SM
MD
LG