رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کردیا


انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کردیا
انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کردیا

انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں ایک آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کردیا ہے جس کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ماہرین اور حکام کے مطابق چند روز قبل شمالی سماٹرا میں کوہ سِنبنگ میں شروع ہونے والی اس سرگرمی کے بعد صبح کے وقت پہاڑ نے معمولی نوعیت کا لاوا اگلنا شروع کردیا تھااوراب یہ سلسلہ تقریباََ رُک چکا ہے تاہم ماہرین کی ایک ٹیم اس صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس آتش فشاں پہاڑ نے چا ر سو سال بعد لاوا اگلنا شروع کیا ہے جس کے بعد آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے دس ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

انڈونیشیا دنیا میں جزیروں کا سب سے بڑا مجموعہ ہے اور” رنگ آف فائر“پر واقع ہے جو بحرالکاہل کے گرد آتش فشاں پہاڑوں اور فالٹ لائنز (زلزلوں کا سبب بننے والی زیر زمین چٹانوں)کا سلسلہ ہے ۔

XS
SM
MD
LG