رسائی کے لنکس

سال 2013، کم بجٹ کی ہالی وڈ فلمیں ہٹ ہوگئیں


کم بجٹ سے بنائی گئی فلموں نے باکس آفس پر رش لے کر خوشی کی لہر دوڑا دی۔۔ اس لحاظ سے 2013 ءچھوٹے بجٹ کی فلموں کے لئے خوش قسمت ثابت ہوا

ہالی وڈ میں رواں سال بڑے بجٹ کی فلموں کے لئے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا اور لمبے چوڑے خرچے والی فلمیں باکس آفس پر بس اوسط بزنس کرپائیں۔ لیکن، کم بجٹ فلموں نے زبردست بزنس کیا اور فلم ٹریڈ کو مشکلات کا شکار ہونے سے بچا لیا۔

پچاس ملین ڈالرز کے کم بجٹ سے بنائی گئی ’اینکر مین 2۔ دی لیجنڈ کنٹی نیو‘ نے باکس آفس پر رش لے کر ایک طرف تو اسٹوڈیو مالکان میں خوشی کی لہر دوڑا دی، تو دوسری جانب، یہ امید بھی پیدا کردی ہے کہ سال 2013 ء بھی پچھلے سال کی طرح چھوٹی بجٹ کی فلموں کے لئے خوش قسمت و درخشاں ہے۔

سال 2013کی شروعات ہالی وڈ کی فلموں کے لئے کچھ زیادہ زوردار نہیں تھی ۔ ’آئرن مین 3‘ اور ’ڈسپی کیبل می ٹو‘جیسی فلموں کا بزنس امریکا اور کینیڈا میں پچھلے سال کے مقابلے میں 0.3فیصد کم رہا۔ لیکن، اگست سے ریلیز ہونے والی فلموں ’دی بٹلر‘ اور’کیپٹن فلپس‘ جیسی فلموں نے باکس آفس کی مندی کو 55ملین ڈالرز کما کر تیزی میں بدل ڈالا۔ ان دونوں فلموں کی ٹکٹوں کی سیل 100ملین ڈالرز فی فلم سے زیادہ رہی۔

بعد میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی ’وی آر دی ملرز‘ اورجے کاس پریزینٹس۔ بیڈ گرینڈ پا۔ نے بھی باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کا سلسلہ جاری رکھا۔ تھیٹرچین اے ایم سی انٹرٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹو جیررڈو لوپزکے مطابق ’گریوٹی‘مقامی تھیٹرز میں صرف 50سے70ملین ڈالرز ہی کما پائی حالانکہ کہ یہ ایک اچھی فلم تھی۔

سینڈرا بلکاک اور جارج کلونی اسٹاررگریوٹی کی پروموشن اور پبلسٹی دیکھتے ہوئے پیش گوئی کی جارہی تھی کہ فلم امریکا اور کینیڈا میں 253ملین ڈالرز کا بزنس کرے گی۔

تقریبا 100ملین ڈالرز کی لاگت سے بنی فلم کا سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں نمبر چھٹا رہا۔ بگ بجٹ ایکشن فلمیں مثلاً ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ اور ’اسٹار ٹریک ان ٹو ڈارک نیس‘ مقامی تھیٹرز میں کمائی کے حوالے سے سرفہرست رہیں۔ دونوں فلمیں مجموعی طور پر 160ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی گئی تھیں۔

سال کی کامیاب ترین فلموں پر نظر ڈالی جائے تو ’ٹائم وارنر انک‘ کو فلم کریٹکس اور آڈینز نے خلا اور وزنی کے مشکل سبجیکٹ کو اچھی طرح پیش کرنے کی وجہ سے پسند کیا اور فلمی شائقین نے مہنگے ٹکٹ خرید کر آئی میکس اورتھری ڈی میں فلم دیکھی۔

’دی بٹلر‘ کی شاندار کامیابی میں بڑا ہاتھ اوپیرا ونفری کی مقبولیت کا رہا جبکہ ’کیپٹن فلپس‘ میں ٹام ہینکس کی جاندار اداکاری نے نہ صرف باکس آفس پر جادو دکھایا بلکہ فلم کو آسکر ایوارڈز جیتنے کے لئے مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے، رائٹرز سے بات چیت میں ٹریڈ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور بڑے بجٹ کے ملے جلے رجحان سے بنائی گئی فلموں نے ہالی وڈ کو ایک نیا ’بوسٹ‘ دیا اور ان فلموں کی مجموعی کمائی نے پچھلے سال کا 10.8بلین ڈالرز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

سو ملین ڈالرز سے کچھ ہی زیادہ بجٹ کی فلم ’وولف آف وال اسٹریٹ‘ نے صرف اچھا بزنس ہی نہیں کیا، بلکہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو آسکر کی دوڑ میں شامل بھی کروا دیا۔
XS
SM
MD
LG