رسائی کے لنکس

توہینِ عدالت کیس: سیکریٹری دفاع کی انٹراکورٹ اپیل خارج


عدالت کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گہا ہے کہ درخواست گزار نے جو بھی دلائل دیئے ہیں وہ ٹرائل کورٹ کے روبرو دیئے جائیں

کراچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک کی توہین عدالت کی سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج ہو گئی ہے۔

اپیل جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں قائم 5رکنی بینچ نے خارج کی۔

اس اپیل کے خارج کئے جانے کے بعد، سیکرٹری فاع کے خلاف دائر فرد جرم برقرار ہے۔ چنانچہ، توہین عدالت کیس کی سماعت اب 20نومبر کو ہوگی۔

عدالت کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گہا ہے کہ درخواست گزار نے جو بھی دلائل دیئے ہیں وہ ٹرائل کورٹ کے روبرو دیئے جائیں۔

اس سے قبل پیر کی صبح عدالت نے آصف یاسین ملک اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو دوپہر کے بعد سنایا گیا۔

رواں ماہ کے آغاز پر، چیف جسٹس آف پاکستان کی سرابراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے سیکرٹری دفاع کو توہین عدالت کا مرتکب پایا تھا۔ تاہم، سیکریٹری دفاع نے عدالت سے غیر مشروط معافی طلب کی تھی۔

تاہم، عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کی جبکہ پیر کو ان کی انٹراکورٹ اپیل بھی مسترد کردی۔ اب اس کیس کی سماعت 20نومبر کو ہوگی۔
XS
SM
MD
LG