رسائی کے لنکس

ایرانی سفیر کی جنرل باجوہ سے ملاقات


رواں ماہ کے اوائل میں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جلد ایران کا دورہ کریں گے۔

ایران کے پاکستان میں سفیر مہدی ہنردوست نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے منگل کو راولپنڈی میں فوج کے صدر دفتر میں ملاقات کی۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری بیان کے مطابق بات چیت کا محور علاقائی سلامتی، پاک ایران سرحد کی نگرانی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی دوروں پر بات چیت تھی۔

رواں ماہ کے اوائل میں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جلد ایران کا دورہ کریں گے۔

لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ دورہ کب ہو گا۔

رواں ماہ ہی پاکستان اور ایران کے مشترکہ بارڈر کمشین کا اجلاس گوادر میں ہوا تھا، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دونوں ملک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

XS
SM
MD
LG