رسائی کے لنکس

امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں: ایران


ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی، فائل فوٹو
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی، فائل فوٹو

ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مزید قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے کہا ہے کہ یہ پیشکش ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے اتوار کے روز کی۔

امریکی نیوی کے ایک سابق اہل کار مائیکل وائٹ 2018 سے ایران کی حراست میں تھا، جسے ایک معاہدے کے تحت گزشتہ جمعرات ایران نے رہا کر دیا تھا۔ اس کے بدلے میں امریکہ نے ایک ایرانی نژاد امریکی ڈاکٹر ماجد طاہری کو ایران کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی۔

امریکہ اور ایران کے درمیان تعاون کا یہ شاذ و نادر پیش آنے والا واقعہ ہے۔

وائٹ کی رہائی سے دو روز پہلے امریکہ نے جیل میں قید ایک ایرانی پروفیسر سروس اصغری کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی تھی۔ انہیں تجارتی راز چرانے پر سزا سنائی گئی تھی۔

موسوی نے کہا ہے کہ اگر قیدیوں کے تبادلے کا امکان بن سکے تو ہم ان افراد کی واپسی کے بدلے میں، جو امریکہ میں قید ہیں، تمام افراد کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

XS
SM
MD
LG