رسائی کے لنکس

ایران: حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کارروائی کی دھمکی


ایران کی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ وہ جون میں متنازع صدارتی انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر حزب اختلاف کی جانب سے کسی بھی مظاہرے کے خلاف کارروائی کرے گی۔

ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے ’النا‘ نے تہران کی پولیس کے سربراہ جنرل حسین ساجدنیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کسی بھی غیر قانونی اجتماع کے خلاف کارروائی کرے گی۔

حزب اختلاف کے راہنما میر حسین موسوی اور مہدی کروبی اپنے حامیوں سے کہہ چکے ہیں کہ وہ 12 جون کو ان انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر، جس کے نتیجے میں صدر احمدی نژاد نے دوسری مدت کے لیے اقتدار سنبھالا ہے، پرامن مظاہرے کریں۔

ایران کی حزب اختلاف مسٹر احمدی نژاد پر انتخابات میں جعل سازی کرنے کا الزام عائد کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اصل فاتح مسٹر موسوی تھے۔

انتخابات کے بعد ہونے والے ان مظاہروں میں ، جن میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیاتھا۔

80 سے زیادہ افراد کو ان مظاہروں کے سلسلے میں 15 سال تک کی قیدکی سزائیں دی گئی تھیں ،جب کہ کئی سرگرم کارکنوں کو موت کی سزاؤں کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG