رسائی کے لنکس

ایران: مہدی کروبی گھر میں نظر بند


ایران: مہدی کروبی گھر میں نظر بند
ایران: مہدی کروبی گھر میں نظر بند

ایرانی حزب اختلاف کی ایک ویب سائٹ سحام نیوز نے کہاہے کہ حکام نے حزب اختلاف کے راہنما مہدی کروبی کو مصر اور تیونس میں حکومت مخالف تحریکوں کی حمایت میں جلوس نکالنے کی اپیل کے بعد اپنے گھر میں نظر بندکردیاہے۔

ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز سیکیورٹی فورسز نے تہران میں مہدی کروبی کے بچوں اور خاندان کے دوسرے افراد کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا۔

بدھ کے روز ایران کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ کروبی اور حزب اختلاف کے ایک اورراہنما میر حسین موسوی کی جانب سے پیر کو مصر اور تیونس کی تحریکوں کی حمایت میں جلوس نکالنے کا مقصد ایرانی قوم کی تقسیم ہے۔

کروبی اور موسوی نے کہاتھاکہ وہ حکومت سے عرب ملکوں میں حکومت مخالف حالیہ مظاہروں سے یک جہتی کے لیے اجازت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ان دونوں راہنماؤں نے 2009ء کے صدارتی انتخابات کے بعد، جس میں صدر محمود احمدی نژاد کامیاب قرار پائے تھے، بڑے پیمانے پر مظاہرے منظم کیے تھے۔ انہوں نے ایرانی حکومت پر ووٹوں میں جعل سازی کرنے کاالزام لگایا تھا ، جس سے ایرانی حکومت انکار کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG