رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کا دورہ ایران

پارچن کی فوجی تنصیب کی سیٹلائیٹ سے حاصل کردہ تصویر
پارچن کی فوجی تنصیب کی سیٹلائیٹ سے حاصل کردہ تصویر

آئی اے ای اے چاہتی ہے کہ ایران اس کے معائنہ کاروں کو تہران کے جنوب مغرب میں فوجی تنصیب پارچن تک رسائی دے، کیوں کہ مغرب کو شبہ ہے کہ وہاں ایران ممکنہ طور پر جوہری ہیتھاروں کی تیاری کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی ایک ٹیم تہران میں ہے جو اس ملک کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے ایرانی حکومت کے ساتھ رابطوں کی کوششوں کا حصہ ہے۔

جوہری توانائی کے عالمی ادارے ’آئی اے ای اے‘ کا سات رکنی وفد بات چیت کے لیے جمعرات کو تہران پہنچا اور گزشتہ اگست کے بعد یہ پہلا رابطہ ہے۔

وفد کے سربراہ نے کہا کہ اس دورے کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیاروں پر ممکنہ پیش رفت سے متعلق زیر التوا معاملات کا حل ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

آئی اے ای اے چاہتی ہے کہ ایران اس کے معائنہ کاروں کو تہران کے جنوب مغرب میں فوجی تنصیب پارچن تک رسائی دے، کیوں کہ مغرب کو شبہ ہے کہ وہاں ایران ممکنہ طور پر جوہری ہیتھاروں کی تیاری کررہا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ پارچن ایک روایتی فوجی تنصیب ہے۔

اس سے قبل اگست میں، ویانا میں آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG