رسائی کے لنکس

logo-print

ایرانی سرحدی فورس نے چھ کرد جنگجو ہلاک کر دیے


عراق میں شیعہ اور سنی کردوں کی آبادی کے علاقے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمعے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے ایک عسکریت پسند کرد گروپ کے چھ ارکان کو ہلاک کر دیاہے جو جولائی میں ایران کی ایک سرحدی چوکی پر حملے میں ملوث تھے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے کہا ہے کہ ہلاک کیے جانے والے دہشت گرد پی جے اے کے نامی گرد گروپ سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے 20 جولائی کو عراق سے ملحق سرحد پر واقع ایران کی سرحدی چوکی پر حملہ کر کے 10 ایرانی محافظوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ارنا نے سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کردستان پارٹی پی جے اے کے ایک کالعدم گروپ ہے جو ایرانی کردوں کے لیے ایک خودمحتار علاقےکا مطالبہ کرتا ہے اور اس کے ترکی کے عسکریت پسند کرد گروپ کردستان ورکرز پارٹی سے رابطے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گروپ شمالی عراق میں دوسرے مسلح کرد گروپوں کے ساتھ متحرک ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG