رسائی کے لنکس

ایران: چھ صحافی رہا، حزب اختلاف کے ماہنامے بند


ایران: چھ صحافی رہا، حزب اختلاف کے ماہنامے بند
ایران: چھ صحافی رہا، حزب اختلاف کے ماہنامے بند

ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ گذشتہ برس صدراتی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی بد امنی میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار چھ صحافیوں اور حزب اختلاف کے سر گرم کارکنوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ نامہ نگاروں، عبدالرضا تاجک ، ماشااللہ شمس الواعظین، محمد جاوید مظفر اور بحرنگ تونکابونی کو ایوین جیل سے اتوار کے روز رہا کردیا گیا۔

انہیں گذشتہ دسمبر کے آخر میں عاشورہ کے مقدس دن گرفتار کیا گیاتھا ۔ اس روز کئی شہروں میں حزب اختلاف کے سرگرم کارکنوں نے سڑکوں پر مظاہرے کیے تھے۔

ایک اور خبر کے مطابق ایرانی حکام نے پیر کے روز ایک ماہنامے ایران دوخت پر پابندی لگادی ہے۔ اس رسالے کا تعلق اصلاح پسند سیاست دان مہدی کروبی سے ہے۔

ایرانی حکومت پچھلے سال جون میں صدر محمود احمدی نژاد کے متنازع دوبارہ انتخاب پر احتجاجی مظاہروں کے شروع ہونے کے بعد سے کئی اخبار و جرائد بند کرچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG