رسائی کے لنکس

ایرانی فوج کا کارگو طیارہ گر کر تباہ، 15 ہلاک


ایمرجنسی عملے کے ارکان کو طیارے کے ملبے کے قریب کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے

ایرانی فوج کے مطابق اس کا بوئنگ 707 کارگو طیارہ پیر کے روز خراب موسم کے باعث ملک کے دارلحکومت کے مغرب میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار 16 میں سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

زندہ بچ جانے والے ایک فلائٹ انجنیئر کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایران کی نیم سرکاری فارز نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کا بلیک باکس حادثے کے مقام سے تلاش کر لیا گیا ہے۔

طیارہ خراج کے قریب فتح ایرپورٹ کے علاقے میں گرا جس کا انتظام ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورسز کے پاس ہے۔

فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایک بوئنگ 707 طیارہ جو کہ کرغستان سے گوشت لے کر آ رہا تھا، اسے فتح ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس دوران طیارہ رن وے سے اتر گیا اور ایک دیوار سے ٹکرانے کے باعث اس میں آگ لگ گئی۔

آرمی کے ایک ترجمان شاہین تاگی خانی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ طیارہ ایران کی ملکیت تھا اور اس میں سوار عملے کے تمام ارکان ایرانی شہری تھے۔ فوجی کا بیان اس وقت آیا جب طیارے کی ملکیت کے بارے میں متنازعہ رپورٹیں سامنے آ رہی تھیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG