رسائی کے لنکس

اسرائیلی جوہری عزائم خطے کے لیے خطرناک ہیں: ایران


اسرائیلی جوہری عزائم خطے کے لیے خطرناک ہیں: ایران
اسرائیلی جوہری عزائم خطے کے لیے خطرناک ہیں: ایران

اقوام متحدہ کے لیے ایران کے سفارت کار نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ کے استحکام کو اسرائیل کے جوہری عزائم سے خطرہ ہے۔ جب کہ ایران کو خود اپنے متنازع جوہری پروگرام پر بین الاقوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ارنا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے لیے ایرانی نمائندے محمد خازا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق ایک کمشن کو بدھ کے روز کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں اسرائیل کی عدم شرکت کے باعث خطے میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک میں اسلامی انقلاب آنے سے پانچ قبل، 1974ء سے علاقے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے کی حمایت کررہاہے ۔

اسرائیل نے کبھی جوہری ہتھیار رکھنے کا اعتراف نہیں کیا۔

ایران پر یورینیم افزودہ کرنے کی سرگرمیاں روکنے سے انکار بنا پر اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد ہیں۔ تہران کا کہناہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG