رسائی کے لنکس

ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لے: عالمی طاقتیں


ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لے: عالمی طاقتیں
ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لے: عالمی طاقتیں

عالمی طاقتوں نے ایران سے کہا ہے اس کے متنازع جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے ان کے دروا زے بدستور کھلے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی پر مشتمل مذاکراتی ٹیم نے، جسے پی فائیو پلس ون کا نام دیا جاتا ہے، بدھ کے روز ویانا میں جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے اجلاس میں مذاکرات کی پیش کش کا اعادہ کیا۔

روسی سفارت کار گریگوری برڈینی کوف نے کہا کہ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ ایران مثبت اور حقیقت پسندانہ ردعمل کا مظاہرہ کرے۔

امریکہ اور بہت سے دوسرے ممالک کو شبہ ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کررہاہے۔ تہران اس سے انکار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

اس سے قبل ایران کے ساتھ جنوری میں ہونے والے جوہری مذاکرات بے نتیجہ رہے تھے۔

منگل کے روز ایرن کے وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کی جانب سے اس ہفتے ملک کے جوہری پروگرام پر تنقید کے بعد اس سے رابطہ کیا گیا ۔

یورپی یونین کے نمائندوں نے بھی بدھ کے روز توانائی کے عالمی ادارے کے اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG