رسائی کے لنکس

ایران ایک سے تین سال میں جوہری ہتھیار کے لیے مواد حاصل کر سکتا ہے: گیٹس


گیٹس نے کہا کہ اُنھیں مایوسی ہوئی ہےکہ ترکی نے اِس ہفتےاقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ووٹنگ میں ایران پر نئی تعزیرات کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ لیکن اُنھوں نے کہا کہ ترکی اور امریکہ کے مابین طویل مدتی اتحاد اب بھی مضبوط ہے

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ایران ایک سےتین سال کےعرصےمیں جوہری ہتھیار کے لیے مواد حاصل کرلے۔

گیٹس نے کہا کہ یہ پیش گوئی انٹیلی جنس اندازوں کی بنیاد پرکی گئی ہے۔ اُنھوں نےوضاحت کرتے ہوئےکہا کہ اِس میں وہ میعاد شامل نہیں جس میں ایران اصل ہتھیار بنالے گا اور اسے استعمال کی صلاحیت حاصل کرلے گا۔

اُنھوں نے یہ بیان جمعے کو برسلز میں نیٹوکے وزرئے دفاع کے اجلاس کے بعد دیا۔

گیٹس نے کہا کہ اُنھیں مایوسی ہوئی ہےکہ ترکی نے اِس ہفتےاقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ووٹنگ میں ایران پر نئی تعزیرات کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ لیکن اُنھوں نے کہا کہ ترکی اور امریکہ کے مابین طویل مدتی اتحاد اب بھی مضبوط ہے۔

سلامتی کونسل نے جوہری پروگرام جاری رکھنے پر بدھ کو ایران کے خلاف تعزیرات کے ایک نئے مرحلے کی منظوری دی ہے۔

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے جمعے کے روز اقوامِ متحدہ کی قرارداد کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ یہ کاغذ کا ایک بیکار ٹکڑ ا ہے۔

چین میں باتیں کرتے ہوئے، ایرانی رہنما نے نئی تعزیرات کو منظور کرانے میں امریکہ کے پیش پیش ہونے پرسخت نکتہ چینی کی۔ اُن کے بقول سلامتی کونسل امریکہ کا آلہٴ کار ہے۔

XS
SM
MD
LG