رسائی کے لنکس

ایران جوہری پروگرام کو وسیع کررہا ہے:خبر رساں ایجنسی


ایران پر اپنے جوہری پروگرام میں توسیع کو روک دینے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود، ہوسکتا ہے کہ ایران یورینیم افزودہ کرنے کے کسی نئے کارخانے کی تعمیر کے ابتدائى مراحل میں ہو۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی اِرنا کا کہنا ہے کہ صدر محمود احمدی نژاد نے اس کارخانے کے لیے مقام کی منظوری دے دی ہے۔ لیکن اُس نے اُس مقام کا نام نہیں بتایا۔ ایجنسی نے چوٹی کے صدارتی مُشیر مُرتضیٰ ثمرہ ہاشمی کے حوالے سے کہا ہے کہ اُس مقام پر تعمیر کا کام صدر کے حکم پر شروع کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گِبز نے اس رپورٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دی اور کہا ہے کہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے ایران کے بلند بانگ دعوے ہمیشہ ایرانیوں کی اپنی صلاحیتوں کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔

امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کی بِنا پر اُس ملک کے خلاف اقوامِ متحدہ کی پابندیوں چوتھی قسط کی منظوری کے لیےکوششوں کی قیادت کررہا ہے۔عالمی طاقتوں کا خیال ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری اسلحہ تیار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔لیکن ایران کا اصرار ہے کہ اُس کا پروگرام، غیر فوجی مقاصد کے لیے ایک پُر امن پروگرام ہے۔

XS
SM
MD
LG