رسائی کے لنکس

ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل

جمعے کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔
جمعے کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔

ایران کے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ووٹنگ کے دورانیے میں دو گھنٹے کے اضافے کے بعد ووٹنگ ایران کے وقت کے مطابق رات دو بجے تک جاری رہی۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق، ایران کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں چار امیدوار میدان میں تھے۔ لیکن سرکاری سطح پر ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق، سخت گیر نظریات کے حامل عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی کو مضبوط ترین امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایران کے مرکزی بینک کے سابق سربراہ اور معتدل نظریات کے حامل سمجھے جانے والے صدارتی امیدوار عبدالناصر ہمتی اور ابراہیم رئیسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے جب کہ دیگر دو امیدواروں میں پاسدارانِ انقلاب کے 16 برس تک کمانڈر رہنے والے محسن رضایی اور عامر حسین غازی زادے ہاشمی بھی میدان میں ہیں۔

جمعے کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو دارالحکومت تہران میں آیت اللہ خامنہ نے سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔

خامنہ ای نے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور اپنے امیدوار کا انتخاب کرتے ہوئے اسے ووٹ دیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق، خامنہ کا ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے کہنا تھا کہ ووٹ کا حق استعمال کرنا ایران کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہر ایک ووٹ کی گنتی ہو گی اس لیے گھروں سے باہر آئیں اور اپنے صدر کا خود انتخاب کریں۔

ایران میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد پانچ کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ ہے۔ تاہم ووٹنگ ٹرن آؤٹ نصف سے بھی کم رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ

ایران کے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔
1/12 ایران کے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔
مزید Show less
جمعے کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو دارالحکومت تہران میں آیت اللہ خامنہ نے سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
2/12 جمعے کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو دارالحکومت تہران میں آیت اللہ خامنہ نے سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
مزید Show less
<span dir="RTL">آیت اللہ خامنہ نے</span> عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔
3/12 آیت اللہ خامنہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔
مزید Show less
خامنہ کا ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے کہنا تھا کہ ہر ایک ووٹ کی گنتی ہو گی اس لیے گھروں سے باہر آئیں اور اپنے صدر کا خود انتخاب کریں۔
4/12 خامنہ کا ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے کہنا تھا کہ ہر ایک ووٹ کی گنتی ہو گی اس لیے گھروں سے باہر آئیں اور اپنے صدر کا خود انتخاب کریں۔
مزید Show less
صدارتی انتخاب میں مضبوط ترین امیدوار سمجھے جانے والے ابراہیم رئیسی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
5/12 صدارتی انتخاب میں مضبوط ترین امیدوار سمجھے جانے والے ابراہیم رئیسی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
مزید Show less
ایران میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد پانچ کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ ہے۔
6/12 ایران میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد پانچ کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ ہے۔
مزید Show less
ایران کے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ٹرن آؤٹ نصف سے بھی کم رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
7/12 ایران کے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ٹرن آؤٹ نصف سے بھی کم رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید Show less
صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ کم رہنے کے خدشات کا اظہار ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے جب کچھ اصلاح پسند سیاست دان اور بیرونِ ملک موجود انسانی حقوق کے کارکنان ایران کے شہریوں سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔
8/12 صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ کم رہنے کے خدشات کا اظہار ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے جب کچھ اصلاح پسند سیاست دان اور بیرونِ ملک موجود انسانی حقوق کے کارکنان ایران کے شہریوں سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔
مزید Show less
&nbsp;سرکاری سطح پر ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق، سخت گیر نظریات کے حامل عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی کو مضبوط ترین امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
9/12  سرکاری سطح پر ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق، سخت گیر نظریات کے حامل عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی کو مضبوط ترین امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مزید Show less
ایران کے مرکزی بینک کے سابق سربراہ اور معتدل نظریات کے حامل سمجھے جانے والے صدارتی امیدوار عبدالناصر ہمتی اور ابراہیم رئیسی کے درمیان مقابلے کا امکان ہے۔
10/12 ایران کے مرکزی بینک کے سابق سربراہ اور معتدل نظریات کے حامل سمجھے جانے والے صدارتی امیدوار عبدالناصر ہمتی اور ابراہیم رئیسی کے درمیان مقابلے کا امکان ہے۔
مزید Show less
<span dir="RTL">ایران کے صدارتی انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے والی خاتون فتح کا نشان بنائی ہوئی ہیں۔</span>
11/12 ایران کے صدارتی انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے والی خاتون فتح کا نشان بنائی ہوئی ہیں۔
مزید Show less
&nbsp;ایران کے اندر اور بیرونِ ملک موجود ایرانی شہری سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے صدارتی انتخاب کے خلاف مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔
12/12  ایران کے اندر اور بیرونِ ملک موجود ایرانی شہری سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے صدارتی انتخاب کے خلاف مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔
مزید Show less
Previous slide
Next slide

اے پی کے مطابق ایران کی اسٹوڈینٹ پولنگ ایجنسی نے بتایا تھا کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 42 فی صد تک رہ سکتا ہے، اگر ایسا ہوا تو ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سب سے کم ترین ٹرن آؤٹ ہو گا۔

صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ کم رہنے کے خدشات کا اظہار ایسے موقع پر کیا جا رہا تھا جب کچھ اصلاح پسند سیاست دان اور بیرونِ ملک موجود انسانی حقوق کے کارکنان ایران کے شہریوں سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کر رہے تھے۔

اس سلسلے میں ایران کے اندر اور بیرونِ ملک موجود ایرانی شہری سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے صدارتی انتخاب کے خلاف مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ صدارتی انتخاب میں مضبوط ترین امیدوار سمجھے جانے والے ابراہیم رئیسی نے 2017 کے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔ تاہم، موجودہ صدر حسن روحانی نے اُنہیں شکست دے دی تھی۔

حسن روحانی 2013 میں پہلی بار صدر منتخب ہوئے تھے اور 2017 کے انتخابات میں وہ دوبارہ کامیاب ہوئے۔ البتہ، ایران کے آئین کے تحت وہ مسلسل تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

ایران کے اعتدال پسند صدر حسن روحانی کے خلاف عوامی شکایات بڑھتی جا رہی تھیں اور بعض طبقات اُنہیں ملک کی معاشی مشکلات کا ذمے دار بھی سمجھتے ہیں۔

This item is part of
​
XS
SM
MD
LG