رسائی کے لنکس

ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی


ہاشمی رفسنجانی 1989 سے 1997 تک ملک کے صدر رہے تھے۔ اتوار کو دل کو دورہ پڑنے سے وہ 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ منگل کو تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

ہاشمی رفسنجانی کی عمر 82 برس تھی، اُن کی نماز جنازہ ملک کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں صدر حسن روحانی سمیت ملک کی سینیئر سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔

حکومت کی طرف سے منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

ہاشمی رفسنجانی 1989 سے 1997 تک ملک کے صدر رہے۔ وہ اتوار کو دل کو دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

اُن کے انتقال پر ایران کی حکومت نے پیر سے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔

اپنے انتقال سے قبل تک وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشاورت فراہم کرنے والے ادارے ’تشخیص مصلحت نظام کونسل‘ کے سربراہ رہے۔

XS
SM
MD
LG