رسائی کے لنکس

ایران: نئے خلائی راکٹ کا تجربہ


ایران: نئے خلائی راکٹ کا تجربہ
ایران: نئے خلائی راکٹ کا تجربہ

ایران نے ایک نئے راکٹ کا تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ خلا میں زندہ چیزوں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ارنا نے جمعرات کو خبر دی کہ کاوش گرفور راکٹ کا تجربہ منگل کے روز کیا گیاتھا۔ اس تجربے کا مقصد مستقبل میں بندورں کو خلاء میں بھیجنے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

ارنا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلائی ادارے اس تجربے کے ذریعے اپنے لانچنگ پیڈ ، راکٹ انجن اور الیکٹرانک نظام کی کارکردگی کو پرکھنا چاہتاتھا۔

ایران نے پچھلے سال فروری میں بھی راکٹ کے ایک پرانے ماڈل کا تجربہ کیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس نے اس تجربے کو ایران کا ایک اشتعال انگزعمل قراردیاہے۔

خلائی پروگرام سے متعلق ایران کے عزائم مغربی ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہیں جنہیں خدشہ ہے کہ خلاء میں سٹیلائٹ بھیجنے کی ٹیکنالوجی کو جوہری ہتھیاروں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG