رسائی کے لنکس

ایرانی ساختہ چار سیٹلائٹس کی نمائش


ایرانی ساختہ چار سیٹلائٹس کی نمائش
ایرانی ساختہ چار سیٹلائٹس کی نمائش

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہاہے کہ ان کی حکومت آنے والے برسوں میں زمین کے مدار میں اندرون ملک تیار کیے ہوئے کئی سٹیلائٹ بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

صدر احمدی نژاد نے یہ بیان پیر کے روز تہران میں چار نئے سیٹلائٹس فجر، رصد، ظفر اور امیر کبیر ون کی افتتاحی تقریب کے موقع پردیا۔

یہ تقریب ایک ایسے موقع پر ہوئی جب ایران اپنے اسلامی انقلاب کی 32 سالگرہ منا رہا ہے۔

ایران کی حکومت روایتی طورپر اپنی سالگرہ کی تقریبات میں سائنسی اور تکینکی میدانوں میں اپنی کامیابیوں کے اعلانات کرتی ہے۔

پچھلے سال فروری میں ایران نے ملک کے اندر تیار کیے گئے تین سیٹلائٹ نمائش کے لیے پیش کیے تھے۔ اس سے ایک سال قبل ایران نے اپنا پہلا تحقیقی سیٹلائٹ مدار میں بھیجا تھا۔

مغربی ممالک ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ ایران سیٹلائٹ بھیجنے کی ٹیکنالوجی کو لمبے فاصلے تک مار کرنے والے ایسے میزائل بنانے کے لیے استعمال کرسکتا ہے جن میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی موجود ہو۔

ایران اپنے خلائی یا جوہری پروگرام کےفوجی مقاصد کو مسترد کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف بجلی کے حصول کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG