رسائی کے لنکس

ایران میں گرفتار امریکی خاتوں کی ضمانت پر رہائی کا امکان


تہران ٕمیں امریکی شہریوں کے وکیل نے ایرانی میڈیا کو بتا یا کہ امریکی شہری سارہ شرڈ کو بہت جلد پانچ لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے۔ گرفتا ر خاتون کے خاندان کا کہنا ہے کہ اسے فوری علاج کی ضرورت ہے۔

ایران میں گرفتار امریکی خاتون کی جلد ضمانت پر رہائی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں مگر ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کو رہائی کے باوجود مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔

تہران ٕمیں امریکی شہریوں کے وکیل عباس جعفری دولت آبادی نے ایرانی میڈیا کو بتا یا کہ امریکی شہری سارہ شرڈ کو بہت جلد پانچ لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے۔ گرفتا ر خاتون کے خاندان کا کہنا ہے کہ اسے فوری علاج کی ضرورت ہے۔

مگر ایران پر اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ضمانت کی رقم کی ادائیگی کا معاملہ پیچیدگی اختیار کر گیا ہے ۔

ایرانی حکام نے سارہ کودو امریکی شہریوں شین باؤر اور جوش فٹال کے ساتھ جولائی 2009 میں عراق کی سرحد کے قریب ایرانی سرزمین پرگرفتارکیا تھا۔ ایران نے ان تینوں امریکیوں پر جاسوسی اور غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کئے ہیں ۔

گرفتار شدہ امریکیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ جاسوس نہیں ہیں اور ہایئکنگ کرتے ہوئے حادثاتی طور پر ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے تھے۔

ایرانی وکیل نے بتایا کہ توار کو اسے پہلی مرتبہ زیر حراست امریکیوں سے مالاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ امریکی خاتون کے لئے عید الفطر کے موقع پر عام معافی کا اعلان کیا جائے گا مگر حکام نے کچھ قانونی پیچیدگیوں کےباعث ایک دم یہ خیال منسوخ کر دیا ۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایرانی حکومت کے اندر طاقت کے حصول کی کشمکش کو ظاہر کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG