رسائی کے لنکس

ایران پر نئی امریکی پابندیاں مسترد


رامین مہمان پرست (فائل فوٹو)
رامین مہمان پرست (فائل فوٹو)

ایران نے امریکہ کی جانب سے اپنی حکومت اور مرکزی بینک پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ان اقدامات کو ’’نفسیاتی جنگ‘‘ قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے منگل کو کہا کہ ایران کا امریکہ کے ساتھ رقم کا کوئی لین دین نہیں ہے لہذا ان پابندیوں سے کوئی اثر نہیں ہوگا۔

اس بیان سے ایک روز قبل امریکہ کے صدر براک اوباما نے امریکی بینکوں کو حکم نامہ جاری کیا تھا کہ جس میں انھیں ایران کے سرکاری اثاثے منجمد کرنے کے نئے اختیارات دیے گئے تھے۔

امریکہ اور یورپی یونین نے ایران کو اس کے متنازع جوہری پروگرام سے باز رکھنے کے دباؤ بڑھانے کے طور پر حالیہ ہفتوں میں اس کے مرکزی بینک اور تیل کی صنعت پر اقتصادی پابندیاں مزید سخت کردی تھیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG