رسائی کے لنکس

عراق خود کش حملوں میں 25 سے زائد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی شہر بقعوبہ میں بدھ کے روز یکے بعد دیگرے ہونے والے تین خود کش بم دھماکوں میں 25سے زائد افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پہلے دو خود کش کار بم دھماکے پولیس تھانوں کے نزدیک ہوئے جب کہ تیسرے حملہ آور نے پیدل آکر ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا۔

یہ دھماکے دارالحکومت بغداد سے 60کلو میٹر دور شمال مشرق میں ہوئے۔ یہ حملے ایک ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب چند ہی روز بعد ملک میں پارلیمانی انتخابات ہونے جار ہے ہیں اور حکام نے اس بات کے بارے میں متنبہ کیا تھا کہ شدت پسند انتخابات کے عمل میں خلل ڈالنے کے لیے تشدد کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2003ء میں امریکہ کی زیر قیادت عراقی صدر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے یہ ملک میں ہونے والے دوسرے پارلیمانی انتخابات ہیں۔مبصرین ان انتخابات کو عراق کی طرف سے اپنی سلامتی کو مستحکم بنا نے اور انتقال اقتدار کے حوالے سے اہم قرار دے رہے ہیں جو گذشتہ سالوں کے دوران چند اور فرقہ وارانہ لڑائی کا شکا ررہا ہے۔

XS
SM
MD
LG