رسائی کے لنکس

عراق: مرکزی بینک پر حملہ، 12 افراد ہلاک


عراقی دارالحکومت بغداد میں سینٹرل بینک پر مسلح افراد کے حملے میں 12 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بظاہر بینک پرڈاکہ مارنے کی کوشش میں اتوار کے روز کم ازکم چھ بم دھماکے کیے۔ بعدازاں حملہ آوروں اور عراقی سیکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کےوقت حملہ آوروں نے بینک کی چھت پر پوزیشنیں سنبھال رکھی تھیں۔

عراق کو حالیہ ہفتوں میں بڑے پیمانے پر ڈاکہ زنی کی وارداتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پچھلے مہینے ، ڈاکوؤں نے جنوبی شیعہ صوبے نجف میں سرکاری ملکیت کے ایک بینک سے 55 لاکھ ڈالر چرا لیے تھے۔

اس ہفتے کے شروع میں نقاب پوش مسلح افراد دن دیہاڑے ڈاکہ مارنے کے بعد بڑے پیمانے پر سونا اور نقدی لے کر فرار ہوگئےتھے۔ اس واردات میں 14 افراد مارے گئےتھے۔

XS
SM
MD
LG