رسائی کے لنکس

امریکہ کو ’نو‘ کہیں: مقتدیٰ الصدر


امریکہ کو ’نو‘ کہیں: مقتدیٰ الصدر
امریکہ کو ’نو‘ کہیں: مقتدیٰ الصدر

عراق کے بااثر شیعہ راہنما مقتدی الصدر نے اپنی خودساختہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد عراق میں اپنے پہلے خطاب میں اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ امریکی قبضے کے خلاف مزاحمت کریں ۔

الصدر نے ہفتے کے روز عراقی شہر نحف میں کئی ہزار افراد کے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو ’نو’ کہیں اور جس طرح ضروری ہو، اس کی مزاحمت کریں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے کسی عمل سے اجنتاب کریں جس سے عراقیوں کو گزند پہنچے کا خطرہ ہو او ر یہ کہ نئی عراقی حکومت کو یہ مواقع دیں کہ امریکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکال سکے۔

مقتدی الصدر تین سال سے زیادہ عرصہ ایران میں گذارنے کے بعد ہفتے کے روز اپنے آبائی شہر نجف واپس پہنچے تھے اور وطن واپسی کے بعد یہ ان کی پہلی تقریر تھی۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے نے ان کی تقریر پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ الصدر کے خطاب میں کچھ نیا نہیں تھا۔

عراق میں اس وقت لگ بھگ 50 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں ، جو ایک پروگرام کے تحت اس سال کے آخر تک وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG