رسائی کے لنکس

عراق : روسی ہتھیاروں کی خرید کا معاہدہ منسوخ


عراق کے وزیراعظم نوری المالکی
عراق کے وزیراعظم نوری المالکی

وزیراعظم نوری المالکی کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو معاہدے کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو اس میں’’بدعنوانی کا شائبہ‘‘ تھا۔

عراق نے روس کے ساتھ اسلحہ کی خریداری کا چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

وزیراعظم نوری المالکی کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو معاہدے کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو اس میں’’بدعنوانی کا شائبہ‘‘ تھا۔

ترجمان نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تفتیش کس سے یا پھر کس بارے میں کی جا رہی ہے۔

بغداد اور ماسکو کے درمیان اس معاہدے پر اکتوبر میں دستخط ہوئے تھے اور اگر اس پر عملدرآمد ہوتا تو روس عراق کو اسلحہ بیچنے والا امریکہ کے بعد دوسرا بڑا ملک بن جاتا۔

شائع شدہ اطلاعات کے مطابق اس معاہدے کے تحت روس نے 30 ’ایم آئی-28‘ جنگی ہیلی کاپٹر بھی عراق کو فراہم کرنے تھے۔

روسی حکام نے سمجھوتے کی منسوخ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ماسکو صدام حسین کے دور اقتدار میں عراق کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہوا کرتا تھا۔
XS
SM
MD
LG