رسائی کے لنکس

عراق: خودکش حملے میں 19 ہلاک


عراق: خودکش حملے میں 19 ہلاک
عراق: خودکش حملے میں 19 ہلاک

بمبار نے پولیس کی تربیت گاہ کے داخلی راستے پر پہنچ کر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں اس کی ایک تربیت گاہ پر اتوار کو ایک خودکش بم حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور26 سےزائد زخمی ہو گئے ہیں۔

عہدے داروں نے بتایا کہ خودکش بمبار نے تربیت گاہ کے داخلی راستے پر پہنچ کر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔

اسپتال ذرائع نے اس واقعے میں ہونے والے جانی نقصانات کی تصدیق کر دی ہے۔

عراق میں حالیہ ہفتوں کے دوران امن و امان کی صورت حال میں بہتری دیکھنے میں آئی تھی۔

XS
SM
MD
LG