رسائی کے لنکس

عراق:24 پاکستانی شعیہ زائرین بم دھماکے میں زخمی


فائل
فائل

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ 19 مسافر دھماکے میں زخمی ہوئے جبکہ پانچ دیگرکو بس الٹنے کی وجہ سے چوٹیں آئیں

عراق میں عہدے داروں نےکہا ہےکہ اتوار کو بغداد کے مضافات میں ایک بم دھماکے میں 24 پاکستانی زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی شعیہ زائرین سے بھری ہوئی بس شام سے آئی تھی اور ایک شعیہ مزار کی طرف سفر کررہی تھی، جب دارالحکومت سے 75 کلومیٹر دور شمال میں سنی اکثریت والےایک علاقے سے گزرتے وقت وہ سڑک میں نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی اور زور دار دھماکے کے نتیجے میں بس اُلٹ گئی۔

امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ 19 مسافر دھماکے میں زخمی ہوئے، جبکہ پانچ دیگرکو بس الٹنے کی وجہ سے چوٹیں آئیں۔

XS
SM
MD
LG