رسائی کے لنکس

عراق، شام کا تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم


عراق، شام کا تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم
عراق، شام کا تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم

عراقی وزیرِ اعظم نوری المالکی اور شامی رہنما بشار الاسدنے بدھ کو ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے بارے میں گفتگو کی ۔ گذشتہ سال تعلقات کشیدہ ہونے کے بعدسے دونوں ملکوں کے مابین ہونے والا یہ پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس تھا۔

شام کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دمشق میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر غور کیا۔

مسٹر اسد نے عراق میں ایک قومی حکومت قائم کرنے کے لیے اپنی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
یہ ملاقات ایک ماہ قبل عراق اور شام کی طرف سےمکمل سفارتی تعلقات استوار کرنے پر رضامندی کے اظہار کے بعد ہوئی ۔ عراق نے گذشتہ سال اگست میں شام سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا جِس سے قبل مسٹر مالکی نے دمشق پردو افراد کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا جنھوں نے بغداد میں بم حملے کرکے 100افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

اِس سے قبل بدھ کو مسٹر مالکی نے شامی وزیرِ اعظم محمد ناجی العطاری سے ملاقات کی۔ سنعیٰ نے بتایا ہے کہ اپنی گفتگو میں وزرائے اعظم نے زمینی نقل و حمل اور سرحدپار کے نظاموں کے سلسلے میں ہونے والےمعاہدوں پر عمل درآمد کو فعال بنانے پر بات کی۔

بدھ کی ملاقات ایسےوقت ہوئی ہے جب مسٹر مالکی مارچ میں ہونے والےانتخابات میں حاصل ہونے والے غیرواضح نتائج کے بعدپیدا ہونے والےسات ماہ کے سیاسی تعطل کے بعد اپنا عہدہ قائم رکھنے کی کو شش میں ہیں۔

مسٹر مالکی کے مضبوط مخالف سابق وزیر اعظم ایاد علاوی نے اتوار کو ریاض میں سعودی شاہ عبد اللہ کے ساتھ عراق کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی۔

XS
SM
MD
LG