رسائی کے لنکس

عراق : بم دھماکوں میں 13 ہلاک


عراق : بم دھماکوں میں 13 ہلاک
عراق : بم دھماکوں میں 13 ہلاک

عراق میں منگل کے روز متعدد بم دھماکوں میں ایک بچے سمیت کم ازکم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی شہر تکریت میں سیکیورٹی کے اعلیٰ عہدے دار لیفٹیننٹ کرنل قیس رشید کے گھر کے باہر ہونے والے بم دھماکوں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک بچے سمیت کئی ایک عہدے دار کے اہل خانہ تھے۔

دوسرا بم دھماکا بغداد کے شمال میں واقع صمارہ شہر میں ایک حفاظتی چوکی پر ہوا، جس سے دو اہلکارہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ایرانی شیعہ زائرین کوبغداد لے جانے والی بسوں میں نصب بم پھٹنے کے مختلف واقعات میں کم ازکم 12 افراد زخمی ہوگئے

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ وسطی بغداد کی سمت جانے والی ایک بس میں ہوا جس سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ جب کہ قریبی علاقے میں ایک اور بم پھٹنے سے کم ازکم چار راہگیر زخمی ہوگئے۔

یہ بم حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب عراقی وزیراعظم نوری المالکی ایران کے دورے پر ہیں، جہاں وہ ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ مسٹر مالکی اپنے اقتدار کی حمایت کے حصول کے لیے علاقائی ملکوں کے دورے پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG